واشنگٹن:ٹائمز میگزین نے اس برس امریکی صدارتی الیکشن جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو سال 2024 کی بہترین شخصیت قرار دے دیا۔
امریکی جریدے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں تاریخی تناسب سے کامیابی اور امریکا کا نیا کردار متعارف کروانے پر یہ ٹائٹل دیا گیا۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کو 2016 میں پہلی بار صدر بننے پر بھی بہترین شخصیت قرار دیا گیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی جریدے نے 2020 میں جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو بہترین شخصیت قرار دیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی جریدے نے پچھلے سال پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو بہترین شخصیت کا اعزاز دیا تھا۔