Home sticky post 4 خیبر پختونخوا سے خریدی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اسلام آباد سے کرانے کا رجحان بڑھنےلگا

خیبر پختونخوا سے خریدی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اسلام آباد سے کرانے کا رجحان بڑھنےلگا

Share
Share

پشاور:خیبر پختونخوا سے خریدی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اسلام آباد سے کرانے کا رجحان بڑھنے کے باعث پختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

خیبر پختونخوا کے شہریوں کی جانب سے خریدی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اسلام آباد سے کرانے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جس کے باعث خیبر پخونخوا کے محکمہ ایکسائز سے رجسٹریشن نہ کرانے سے رجسٹریشن کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

محکمہ ایکسائز کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 سے اب تک پانچ لاکھ 93 ہزار 924 گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے جس میں پانچ لاکھ 42 ہزار موٹر سائیکل اور 51 ہزار 886 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جون تک 5 ہزار 353 موٹر کار، تین وہیلز گاڑی 23 ہزار 70، پک اَپ 11 ہزار 238، دو ہزار 232 وین، 910 بسیں، 4 ہزار 657 ٹرک، 3 ہزار 256 ٹریکٹر اور ایک ہزار 136 جیپ رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن میں پشاور سرفہرست ہے۔

پشاور میں ایک لاکھ 98 ہزار 981 موٹر سائیکل 16 تین وہیلرز، تین ہزار 718 موٹرکار، 6 ہزار 834 پک اَپ، ایک ہزار 399 وین، 475 بسیں، ایک ہزار 826 ٹرک اور 233 جیپ رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

جرمن سفیرکی عید کے روز شلوار قمیض پہن کر پاکستان مونومنٹ آمد،عید مبارک کا خصوصی پیغام بھی دیا

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر عید کے روز شلوار...

آرمی چیف کا وانا، ڈی آئی خان کا دورہ، مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے...

وزیراعظم شہباز شریف کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد ، نواز شریف سے ملاقات

لاہور:وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے...

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔...