Home سیاست ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاوٴنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا

ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاوٴنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے کیس سے بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے ٹرائل کورٹ کو ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاوٴنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ ٹرائل مکمل کر لے لیکن حتمی فیصلہ نہ دے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...