Home sticky post 4 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Share
Share

راولپنڈی:خصوصی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت جج ناصر جاوید رانا نے کی اور وکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ٹرائل کی آخری سماعت تقریبا 8 گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہی اور اس دوران بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت 23 دسمبر سوموار کو فیصلہ سنائے گی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل نیب کے وکیل نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔

Share
Related Articles

ہرمشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترک صدر

استنبول:ترک صدر رجب طیب اردوان نے برادر ملک پاکستان اور پاکستانی قوم...

بھارتی طیاروں کو گرانے والے جے ایف 17 تھنڈر کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام آباد:بھارت کے خلاف معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں برتری...

جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے، عمران خان

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ...

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...