Home sticky post 3 یواے ای نے جدید منیجمنٹ کے نظام سے خودکو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ،پاکستان اس کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے،وزیراعظم کی اماراتی وفد سے گفتگو

یواے ای نے جدید منیجمنٹ کے نظام سے خودکو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ،پاکستان اس کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے،وزیراعظم کی اماراتی وفد سے گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات نے جدید منیجمنٹ کے نظام سے اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے اور پاکستان متحدہ عرب امارات کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نائب وزیر برائے کیبینٹ افیئرز فار کمپیٹیٹونس اور نالج ایکسچینج عبداللہ نصر لوتاہ کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔
وفد میں پاکستان میں عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی اور گورنمنٹ نالج ایکسچینج آفس کے عبداللہ البلوکی اور ابراہیم العلی بھی شامل تھے۔وزیراعظم نے اپنے گزشتہ ابو ظہبی کے دورہ میں متحددہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی۔پاک بھارت تنازعہ میں متحدہ عرب امارات نے پاک بھارت تناؤ میں کمی میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے اپنے انتظامی ڈھانچے کو بہتر کرنے کے لئے ڈیجیٹائزیشن اور پیپر لیس اکانومی جیسے اقدامات لیے ہیں اس کے علاوہ فیس لیس کسٹم سسٹم بھی نافذ کیا گیا ہے۔گڈ گورننس کے حصول کے لئے حکومت پاکستان متحدہ عرب امارات کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تاکہ ان اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی میں بہتری لانے کے لئے مؤثر اقدامات لئے جارہے ہیں متحدہ عرب امارات نے جدید منیجمنٹ کے نظام سے اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے اور پاکستان متحدہ عرب امارات کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر عبداللہ نصر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار کو سراہا. انہوں نے کہا کہ ہم بخوشی پاکستان کے ساتھ تجربات و معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
بعد ازاں وزیر اعظم اور عبداللہ نصر نے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یاداشت کی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک متعلقہ شعبوں میں علم اور باہمی تجربے، رہنمائی اور ترقیاتی ماڈلز کا تبادلہ کرتے ہوئے حکومتی کارکردگی کی بہتری میں تعاون کریں گے۔
اس مفاہمتی یاداشت کے تحت گڈ گورننس، ،ترقیاتی منصوبہ بندی، حکومتی شعبے کی اصلاحات، انسانی وسائل کی ترقی، شہری منصوبہ بندی، اور سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعوں میں تعاون شامل ہیں۔
تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر تجارت جام کمال خان اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

Share
Related Articles

گوادر ساحل پر نیلی وہیل مردہ حالت میں ملنے پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کااظہار تشویش

کوئٹہ:پاکستان اور ایران کی سمندری حدود کے درمیان واقع گوادر کے دور...

شاہد آفریدی کی اہلیہ کی فائرنگ کی مشق کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ کی فائرنگ...

اسرائیل کا ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ،دلیر خاتون اینکر کی ویڈیو وائرل

تہران :اسرائیل نے تمام بین الااقوامی قوانین کو روندتے ہوئے تہران میں...