Home sticky post 2 یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے،صدر ٹرمپ

یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے،صدر ٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔یوکرین میں امن کیلئے یورپی افواج بھیجنے میں بظاہر کوئی مسئلہ نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوٴس میں فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے یوکرین میں امن دستوں کا تصور تسلیم کر لیا، یوکرین میں امن کیلئے یورپی افواج بھیجنے میں بظاہر کوئی مسئلہ نہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن یورپی امن دستوں کو قبول کریں گے، یوکرینی صدر سے رواں یا آئندہ ہفتے ملاقات ہو گی، روسی صدر سے ملاقات کیلئے مناسب وقت پر ماسکو جانے کیلئے تیار ہوں، یوکرین میں طویل مدتی سلامتی یقینی بنانے کے لیے یورپ کو مرکزی کردار ادا کرنا چاہئے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو سلامتی کی ضمانت دینے کے لئے تیار ہیں، امن مشن میں یورپی فوجیوں کو شامل کر سکتے ہیں، ہمارا مقصد یوکرین میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ نے یوکرین کو 138 ارب یورو کی امداد دی، یوکرین امریکا معدنی ڈیل مربوط سکیورٹی کی ضمانت دیں گے۔

Share
Related Articles

بھارتی جارحیت کے دوران ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف ہزرہ سرائی پر کارروائی

اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے دوران اندرون و بیرون ملک سے شوشل...

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی...

صدر ٹرمپ کی شامی صدر سے سعودیہ میں ملاقات، اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر زوردیا

ریاض:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان...