Home Uncategorized سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا غزہ کو فوری پانی، خوراک اور فیول کی سپلائی کے لیے راستہ دینے کا مطالبہ

سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا غزہ کو فوری پانی، خوراک اور فیول کی سپلائی کے لیے راستہ دینے کا مطالبہ

Share
Share

نیویارک:سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے غزہ کو فوری پانی، خوراک اور فیول کی سپلائی کے لیے راستہ دینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ غزہ میں اسکولوں، اسپتال اور اقوام متحدہ مراکز کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

ایک بیان میں انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے 92 سہولت مراکز میں 2 لاکھ 20 ہزار فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی بمباری کے باعث بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا عملہ غزہ کے لوگوں کی مدد کے لیے کام کر رہا ہے۔ مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ افسوس ہے کہ میرے کچھ ساتھیوں نے غزہ کے لوگوں کی مدد کی قیمت ادا کی ہے۔

غزہ پر مسلسل چھٹے روز اسرائیل کی اندھا دھند بم باری جاری ہے۔خان یونس کے گھر کے ملبے سے 9 بچوں سمیت 18 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1100 سے اوپر چلی گئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...