Home سیاست اویس لغاری کا منفرد اعزاز، والد کے بعد اب بیٹے کے ساتھ ایوان میں بیٹھیں گے

اویس لغاری کا منفرد اعزاز، والد کے بعد اب بیٹے کے ساتھ ایوان میں بیٹھیں گے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سردار اویس احمد خاں لغاری نے آج رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھاکر منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔

سردار اویس احمد لغاری کے ہمراہ ان کے بیٹے عمار احمد خاں لغاری نے بھی رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا۔

2002 میں اویس لغاری اور ان کے والد سردار فاروق احمد خاں لغاری دونوں بیک وقت ایم این اے منتخب ہوئے تھے، اور موجودہ اسمبلی کے اویس لغاری اور ان کے بیٹے عمار لغاری دونوں رکن منتخب ہوئے ہیں۔

اس طرح اویس احمد خاں لغاری پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے وہ واحد سیاستدان ہیں جو اپنے والد کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ ایوان میں بیٹھیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...