Home Uncategorized اقوام متحدہ کاطالبان حکومت سے خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کاطالبان حکومت سے خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

Share
Share

کابل: افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کے سربراہ مالک سیزے نے طالبان حکومت سے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (CRSS) کے زیر اہتمام پاک افغان مذہبی اسکالرز کے چوتھے دور سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ نے طالبان کی جانب سے افغان خواتین کو پاسپورٹ، امیگریشن، صحت کی دیکھ بھال اور زراعت کے سرکاری شعبوں میں ملامتوں کی اجازت دینے کو خوش آئند کہا ہے۔

اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ دیگر سرکاری شعبوں اور نجی دفاتر میں بھی خواتین کی ملازمتوں پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے۔ اسی طرح لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں پر پابندی بھی اُٹھائی جائے۔

یو این اے ایم اے کے سربراہ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد نہیں کی اور نہ اسلام خواتین کو ملازمتوں پر جانے سے روکتا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان کے افغانستان میں اگست 2021 سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے تاحال لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند اور خواتین کے ملازمتوں پر پابندی عائد ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...