Home sticky post امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیئے

امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیئے

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے اخراجات اور بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیئے، معطل کئے گئے پروگراموں میں یوکرین، تائیوان اور اردن کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے۔
یہ امدادی پروگرام ابتدائی طورپر 90 روز کیلئے معطل کئے گئے ہیں، صرف اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ حاصل رہے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام امدادی پروگرام فوری طورپر معطل کر دیں اور اس ضمن میں تمام کام بند کر دیئے جائیں۔
اب ان پروگراموں کا جائزہ لے کر ان میں تبدیلی یا مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ وزیر خارجہ مارکو روبیو ذاتی طور پر کریں گے۔
محکمہ خارجہ نے تاحال اس خبرکی تصدیق نہیں کی، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق خبر سے امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین میں کھلبلی مچ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس حکمنامے کا اطلاق پہلے سے منظور شدہ تمام پروگراموں پر ہوگا، تاہم اتنا ضرور کہا گیا ہے کہ ہنگامی طورپر غذائی امداد اور چند دیگر امور جاری رکھے جاسکیں گے۔

Share
Related Articles

بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد:بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں،...

پاک بحریہ کی نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیاری مکمل

اسلام آباد:پاک بحریہ نے نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی...

بہاولپور کے شیر باغ میں بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا

بہاولپور: بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک...