Home sticky post بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاوٴنڈز کیس کا فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو بھی آگاہ کر دیا۔
وکیل عمران خان خالد یوسف چودھری نے بھی تصدیق کی ہے کہ عدالتی عملے نے ا?ج فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کر دیا، اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے، سپیشل سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، اڈیالہ روڈ پر پولیس کی پکٹس میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
خیال رہے کہ 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا، احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری بار 13 جنوری کی تاریخ دی۔
یاد رہے کہ 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔
190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا، 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...