Home سیاست مریم نواز کی خاتون اہلکار کا دوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو مرکز نگاہ بن گئی

مریم نواز کی خاتون اہلکار کا دوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو مرکز نگاہ بن گئی

Share
Share

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیف سٹیز اتھارٹی میں خاتون اہلکار کا ڈوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف محکموں کے شعبہ جاتی امور اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دورے کررہی ہیں۔

مریم نواز نے حال ہی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن و امان سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جب پولیس افسران کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

اس دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لیڈی پولیس اہلکار کی جانب سے مریم نواز کو بریفنگ دی جارہی تھی کہ لیڈی اہلکار کے سر سے دوپٹہ اترا جسے مریم نواز نے ٹھیک کرتے ہوئے ان کے سرپر رکھا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...