Home سیاست وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور انجینئر امیر مقام کا دورہ بشکیک اچانک ملتوی

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور انجینئر امیر مقام کا دورہ بشکیک اچانک ملتوی

Share
Share

اسلام آباد: کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا دورہ بشکیک اچانک ملتوی ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں موجود طلبہ کی وطن واپسی کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کو فوری طور پر بشکیک پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور امیر مقام نے آج لاہور سے بشکیک کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم اچانک دونوں کا دورہ کرغزستان ملتوی ہوگیا۔

نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر نے کرغزستان میں پاکستانی طلباء اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں اور کرغز حکام کے ساتھ پاکستانی طلباء کی سکیورٹی اور زخمیوں کو علاج و معالجے کی سہولیات سے متعلق تبادلہ خیال بھی کرنا تھا۔

دوسری جانب کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ اور مسافروں کو واپس لانے کیلئے آج مزید 2 پروازیں بشکیک جائیں گی۔

خصوصی پروازوں کے ذریعے 360 طلبا کو وطن واپس لایا جائے گا، ایک پرواز لاہور، دوسری اسلام آباد پہنچے گی، دونوں پروازیں شام تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی، پاکستانی طلبہ بھی ہنگاموں کی زد میں آگئے اور مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کر دیئے جن میں متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...