Home سیاست محبت کی دیواروں کو نفرت کی دیواروں سے اونچا کرنا ہوگا،وزیر مذہبی امور

محبت کی دیواروں کو نفرت کی دیواروں سے اونچا کرنا ہوگا،وزیر مذہبی امور

Share
Share

لاہور: وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کاکہنا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے، تمام مسالک کو قومی یکجہتی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ہمیں ملکر قافلے کو آگے لیکر جانا ہے۔

لاہور میں قومی پیغام پاکستان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انیق احمد کا کہنا تھا کہ علماء انبیا کے وارث ہیں، یہ ہمارے معاشرے کے رہنما ہیں، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت میں ہی ہماری کامیابی ہے، پاکستان ایک بنانا اسٹیٹ نہیں ہے، دین کیلئے جان دینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن ہمیں جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے، میں قرآن کا خادم ہوں، قرآن کی بات کرتا ہوں، ہمیں ملکر قافلے کو آگے لیکر جانا ہے، پیغام پاکستان میں ہزاروں علما کی تائید و کاوش شامل ہے، ہم اہل کتاب سے توقع رکھتے ہیں کہ ہمارا اور اسکا مکالمہ ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا ختم نبوتﷺ پر ایمان ہے، جب جڑ میں کفر نہیں تو شاخوں میں کیسے ہوسکتا ہے؟، تکفیری فتوے نہیں دیئے جانے چاہئیں، اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ نہ کرنے والے ظالم ہیں، تمام مسالک کو قومی یکجہتی کیلئے متحد ہونا ہوگا، پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

انیق احمد نے مزید کہا کہ ہم نے حج پیکج ایک لاکھ روپے کم کیا، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج پچھلے حج سے سستا ہو۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے قومی پیغام پاکستان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے محبت سے فروغ پاتے ہیں، محبت کی دیواروں کو نفرت کی دیواروں سے اونچا کرنا ہوگا۔

خلیل جارج کا مزید کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے پاک افواج اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...