Home Uncategorized تمام یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ بند نہیں ہوگی،امریکی صدر

تمام یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ بند نہیں ہوگی،امریکی صدر

Share
Share

واشنگٹن :امریکا کے صدر جوبائیڈن نے واضح طور پر کہہ دیا کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ بند نہیں ہوگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا فائدہ حماس کو ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے اس بیان کے بعد بمباری اور بھوک و پیاس میں گھرے فلسطینیوں کے لیے فوری امن کے امکانات معدوم ہوگئے۔

دوسری جانب یورپی فارن پالیسی چیف ہاؤزے بوریل نے رکن ملکوں سے امداد کی فراہمی کے لیے جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے بعد 9 اکتوبر سے غزہ کو ایندھن کی فراہمی مکمل بند ہے جس کے باعث اسپتالوں میں بجلی معطل ہونا شروع ہو گئی ہے۔

مقامی ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ الشفا اسپتال بند ہوا تو اجتماعی قبر بن جائے گا۔

دوسری جانب پانی و خوراک کی قلت سے فلسطینی کرب میں مبتلا ہیں اور اب تک صرف 34 امدادی ٹرک ہی غزہ میں داخل ہو سکے ہیں۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے اسلامی اور عرب ملکوں سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید کتنے بچے اور عورتیں مرنے کا انتظار کریں گے۔

ادھر اسرائیلیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فرانسیسی صدر میکرون اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...