Home سیاست ‎سعودی وفد نے جس گرمجوشی کا مظاہرہ کیا وہ میرے لئے باعث فخر ہے،وزیراعظم

‎سعودی وفد نے جس گرمجوشی کا مظاہرہ کیا وہ میرے لئے باعث فخر ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد اپنے دورے میں ہونے والی پیش رفت سے ولی عہد محمد بن سلمان کو آگاہ کرے گا، سعودی وفد نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وزراء کی تیاری کی بے حد تعریف کی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقہ وزراء اور حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کے سربراہ نے جس انداز میں پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے دل باغ باغ ہوگیا، برادر ملک سعودی عرب کے وفد نے جس گرمجوشی کا مظاہرہ کیا وہ میرے لئے باعث فخر ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی وفد نے بتایا کہ ہم خوشی کے ساتھ واپس جا رہے ہیں، جا کر بتائیں گے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وفد اپنے دورے میں ہونے والی پیش رفت سے ولی عہد محمد بن سلمان کو آگاہ کرے گا، سعودی وفد نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وزراء کی تیاری کی بے حد تعریف کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دل کی گہرائیوں سے آپ سب وزراء کا شکرگزار ہوں، تمام وزراء نے بہترین کاوشیں کی ہیں، اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہمت، توانائی اور ملک کی خدمت کرنے کا موقع دے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...