Home نیوز پاکستان ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ،آج اور کل مزید بارش متوقع

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ،آج اور کل مزید بارش متوقع

Share
Share

اسلام آباد:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آج اور کل مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، پنجگور، آواران، ژوب، لسبیلہ اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے منگل تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

ہفتے کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

پنجاب خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش ہوئی

متعدد علاقوں میں ژالہ باری ہوئی، بارش سے حافظ آباد میں کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے پول گرگئے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...