Home Uncategorized شوہر کو زبردستی کیک کھلانے پر بیوی جان ہاتھ دھو بیٹھی

شوہر کو زبردستی کیک کھلانے پر بیوی جان ہاتھ دھو بیٹھی

Share
Share

جنوبی کیرولینا:امریکا میں ایک شخص نے زبردستی کیک کھلانے پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کی رہائشی خاتون شیرون شوارٹز اپنے شوہر کو اپنے ہاتھ سے تیارہ کردہ کیک کھلانا چاہتی تھی۔

خاتون نے کیک تیار کرنے کے بعد جب اپنے شوہر کو پیش کیا تو اس نے کھانے سے انکار کر دیا تھا، متقولہ نے جب زبردستی کھلانے کی کوشش کی تو ملزم نے چاقو ان کے پیٹ میں گھونپ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت 85 سالہ اسٹیون شوارٹز کے نام سے ہوئی جس نے اپنی بیوی شیرون شوارٹز کو قتل کیا۔

پولیس نے 81 سالہ مقتولہ کی نعش کو ملزم کے گھر سے برآمد کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا، اسٹیون شوارٹز کے جسم پر بھی زخم پائے گئے۔

ملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ میں نے اسے قتل کر دیا لیکن مجھے کچھ یاد نہیں کہ اُس وقت ہمارے درمیان کیا ہوا تھا، اہلیہ مجھے بہت پیاری کرتی تھی، اس کی خواہش تھی کہ میں اچھے سے اچھا کھانا کھا کر جلد صحت یاب ہو جاؤں۔

پولیس نے ملزم کا ہسپتال سے معائنہ کروانے کے بعد گرفتار کر لیا، اسے 2 جنوری 2024 کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...