اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔
سید نیئر بخاری کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ شام 4 بجے مل پور مری روڈ اسلام آباد کے آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
سیاسی شخصیات کی جانب سے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نئیر بخاری اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
دوسر ی جانب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیاہے ۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ دکھ کے اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سید نیئر حسین بخاری اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔