Home نیوز پاکستان موٹروے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار

موٹروے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار

Share
Share

راولپنڈی: پولیس نے اسلام آباد موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

پنڈی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو اسلام آباد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا جس کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون جس گاڑی میں سوار تھی وہ بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون اسلام آباد کلب سے روانہ ہوئی تو پولیس نے تعاقب کیا اور لیڈی اہلکاروں کی مدد سے اُسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ واقعہ دو جنوری 2024 کو پیش آیا جس میں صابر نامی اہلکار زخمی ہوا تھا، خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت۔ اقدام قتل، پولیس اہلکار پر تشدد اور مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...