Home سیاست گھریلو خواتین کو ہیپناٹائز کرکے لوٹ مار کرنے والی عورتیں قانون کی گرفت میں آ گئیں

گھریلو خواتین کو ہیپناٹائز کرکے لوٹ مار کرنے والی عورتیں قانون کی گرفت میں آ گئیں

Share
Share

کراچی: ملیر انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھریلو خواتین کو ہیپناٹائز کرکے لوٹ مار کرنے والے گروہ کی سرغنہ کو اس کی 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمہ صاحبہ عرف حنا گروہ کی سرغنہ ہے اور گرفتار خواتین میں بابل زوجہ مقبول، کنیز زوجہ فرید، صاحبہ فاطمہ زوجہ محبوب، لبنان زوجہ شان اور سلمہ زوجہ ابرار حسین شامل ہیں۔ گرفتار خواتین کا گروہ گھروں میں خواتین کو ہیپناٹائز کرکے لوٹ مار کرتا تھا۔

ایس پی انوسٹی گیشن عزیر میمن کے مطابق گرفتار خواتین کے خلاف اسٹیل ٹاؤن اور بن قاسم ٹاؤں میں مقدمات درج ہیں، جنہیں 2 متاثرہ فیملیز نے شناخت بھی کرلیا ہے۔ ان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

گرفتار گروہ کے خلاف لاہور، خیرپور، سکھر اور کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن میں مقدمات درج ہیں۔ گرفتار خواتین گھروں میں ٹیوشن اور دم کرنے کے بہانے داخل ہوکر وارداتیں کرتی تھیں۔

پولیس کے مطابق گروہ میں شامل دیگر فرار ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...