Home سیاست آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا،اسحاق ڈار

آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا،اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے،کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گےپاکستان ڈیفالٹ نہیں کرکرےگا۔

ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چیلنجزسےگزرہا ہے2017میں پاکستان دنیا کی24ویں بڑی معیشت تھااوراب پاکستان47ویں نمبرپرچلا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت تیزی سےبہتری کی جانب گامزن ہے،ہم نےمل کرپاکستان کودوبارہ24 ویں معیشت بناناہے۔

وزر خزانہ نےکہا کہ چینی بینکوں نے دو ارب ڈالرہمیں واپس کردیئے،اورہم نےساڑھے پانچارب ڈالرکمرشل بینکوں کوواپس کئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نظرثانی بہت پہلے ہوجانی چاہیےتھی ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگاامیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بیرونی فنانسنگ کا ہے اوراس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کو ایل سیز جیسے مسائل کا سامنا ہے مگر انشاء اللہ اس مسئلہ کا مل کرحل نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی ٹیم مسلسل محنت کررہی ہے اورکئی سالوں کے بعد حسابات جاریہ کے کھاتوں میں بہتری آئی ہے، اپریل میں حسابات جاریہ کے کھاتے سرپلس ہوگئے تھے۔اس معاملے میں سٹیٹ بینک کی ٹیم بھی ہماری معاونت کررہی ہے ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیرخزانہ نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کومحصولات میں اضافہ کیلئے اپنی تجاویز دینا چاہئیے، ہمیں بزنس کمیونٹی کی مشکلات کا اندازہ ہے مگر ان مسائل میں ہماراکوئی قصورنہیں ہے تاہم ان مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کاسلسلہ جاری ہے۔

اسحاق ڈار نےکہا کہ آئی ایم ایف معاہدےکےحوالےسےہماری ٹیم نےکام مکمل کرلیا،2013 میں پاکستان کوڈکلیئرکیاگیاتھاکہ ڈیفالٹ کرےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...