Home sticky post 2 دنیا آج خواتین کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو نہ بھولے، مشال ملک

دنیا آج خواتین کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو نہ بھولے، مشال ملک

Share
Share

اسلام آباد: کشمیر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں حقوق کے دن تو منائے جاتے ہیں مگر کیا مقبوضہ کشمیر کی خواتین دنیا کا حصہ نہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو سلام جو آزادی کیلئے سب کچھ قربان کر چکی ہیں۔
یوم خواتین پر اپنے ایک پیغام میں مشال ملک کا کہنا تھا کہ آج خواتین کا دن مناتے ہوئے آنکھوں کے سامنے مظلوم ،لاچار کشمیری بہنیں ہیں ، کشمیر کی خواتین کو سلام جوآزادی کے لئے سب کچھ قربان کرچکی ہیں، یہی خواتین ہماری ہیرو ہیں اور ان سے ہی قومیں وجود میں آتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا آج خواتین کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو نہ بھولے ، خواتین کے کارناموں کی بات ہو رہی ہے وہیں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عورت بھی توجہ چاہتی ہے، ہزاروں خواتین زندگی سے گئیں ،ہزاروں کے سہاگ اجڑ گئے ، لاکھوں کی عزت قربان،بیٹیاں مائیں درندگی کا نشانہ بن گئیں۔
مشال ملک نے مزید کہا کہ ان خواتین بارے بات نہ کرنا خواتین کے حقوق کے عالمی علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ، دنیا میں حقوق کے دن تو منائے جاتے ہیں مگر کیا مقبوضہ کشمیر کی خواتین دنیا کا حصہ نہیں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز...

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...