Home نیوز پاکستان دنیا کو فلسطینی عوام کی تکلیف کا احساس کرنا چاہیے،صدر عارف علوی

دنیا کو فلسطینی عوام کی تکلیف کا احساس کرنا چاہیے،صدر عارف علوی

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مسجد الحرام کے امام خطیب ڈاکٹر صالح بن عبداللہ حمید نے ملاقات کی، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں غزہ، اسلامو فوبیا اور عالم ِاسلام کو درپیش دیگر چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے، دنیا کو فلسطینی عوام کی تکلیف کا احساس کرنا چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں، پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔

ڈاکٹر صالح بن عبداللہ حمید نے کہا کہ مسلم دنیا نے مسئلہ فلسطین پر متفقہ موقف اپنایا ہے، فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیئے جانے چاہئیں، فلسطین میں جاری مظالم روکنے کیلئے مسلم دنیا کی مشترکہ کوششوں ، انسانی اور سفارتی امداد کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے اہم مسلم مسائل پر سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی، صدر مملکت نے مسلم دنیا کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا، صدر مملکت نے سعودی ایران تعلقات بحالی پر سعودی عرب کی قیادت کو سراہا۔

عارف علوی نے کہا کہ سعوی ایران تعلقات بحالی ایک اہم پیش رفت ہے، پیش رفت سے تجارت و ترقی کو فروغ ملے گا، خطے میں امن و سلامتی آئے گی، صدر مملکت نے یمن، شام اور سوڈان میں امن و استحکام کیلئے سعودی اقدامات کو بھی سراہا۔

صدر مملکت نے ترقیاتی منصوبوں اور مشکل وقت میں پاکستان کی مدد پر سعودی عرب کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا، ملاقات میں صدر مملکت نے دنیا اور بھارت میں اسلامو فوبیا پر بھی روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کیا، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کا آبادیاتی تناسب بدل رہا ہے اور مسلمانوں کی نسلی کشی میں ملوث ہے۔

ڈاکٹر صالح بن عبداللہ حمید نے حکومت ِپاکستان کی طرف سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...