Home Uncategorized دنیا کا سب سے بلند قامت کتادم توڑ گیا

دنیا کا سب سے بلند قامت کتادم توڑ گیا

Share
Share

ٹیکساس: دنیا کا سب سے بلند قامت کتا، زیئس اب اس دنیا میں نہیں رہا اور اس نے آخری سانس اپنی مالکن کی گود میں لی ہے۔

زیئس نامی کتا ایک غیرمعمولی اہمیت کا حامل جانور تھا۔ اس کا قد ایک میٹر تک بلند تھا اور دنیا بھر میں مشہور ہوا یہاں تک کہ 2022 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے بلند ترین پالتو کتا قرار دیا ہے۔

ڈین نسل کے کتے کی عمر اس نومبر کو چار برس ہونے والی تھی۔ اس کی سیدھی ٹانگ کی ہڈی کینسر کی شکار ہوئی جسے کاٹا گیا۔ اس کے بعد نمونیا نے آگھیرا اور یوں زیئس کی موت واقع ہوگئی۔

یہ کتا شروع سے ہی ٹیکساس کی رہائشی برٹنی کے پاس تھا اور وہ اس سے شدید انسیت رکھتی ہیں۔ اطراف کےبعض افراد اسے گھوڑکے برابر کتا بھی کہا کرتے تھے۔ اب اس کی موت پر بہت سے لوگ سخت رنجیدہ ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...