Home سیاست اس حکومت پر اللہ کی پھٹکار پڑی ہوئی ہے،شیخ رشید

اس حکومت پر اللہ کی پھٹکار پڑی ہوئی ہے،شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ اس حکومت پر اللہ کی پھٹکار پڑی ہوئی ہے، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسئلے حل نہیں ہورہے، تیس اگست تک سیاست سے دور ہوں۔

راولپنڈی میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے غزہ، فلسطین، کشمیر سمیت تمام قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قربانی کی تعداد بہت کم ہوچکی ہے، ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، کھربوں کے ٹیکس لگا دئیے گئے ہیں، لوگ بجلی کے بل اور سکولوں کی فیس نہیں دے سکتے، انہوں نے 24 کروڑ عوام کو ننگی بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صنعت کاروں کو سہولت دی، تمہاری وجہ سے ملک کھڈے میں چلا گیا ہے، ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں۔

شیخ رشیداحمد نے عمران خان کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین ہے تو یہ پی ٹی آئی ہے، ایک فرد ہی جماعت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے سیاسی تجزیہ کے مطابق ان کو وزیراعظم چاپلوسی کرنے والا چاہیے، نواز شریف کے پلے نہیں دھیلا کردی میلہ میلہ، ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...