Home سیاست فہمیدہ مرزا کے مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

فہمیدہ مرزا کے مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن سندھ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لئے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، فہمیدہ مرزا پر دو ملین سے زائد رقم کی نادہندہ ہونے کا اعتراض داخل کیا گیا تھا، قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے فہمیدہ مرزا کیخلاف پیپلزپارٹی کی سعدیہ جاوید نے اعتراض داخل کیا تھا۔

فہمیدہ مرزا نے اپنے دفاع میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کا یکم جنوری 2024ء کا لیٹر پیش کیا تھا، سٹیٹ بینک نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کمپنی نادہندہ ہے، فہمیدہ مرزا ذاتی طور پر نادہندہ نہیں۔

فریقین کا مؤقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فہمیدہ مرزا کو الیکشن کیلئے نااہلی قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ فہمیدہ مرزا پر آئین کے آرٹیکل 63(1)(n) کا اطلاق ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...