Home سیاست آزاد کشمیر کے مغوی شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

آزاد کشمیر کے مغوی شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر کے مغوی شہری خواجہ خورشید کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو اپنے دستخطوں سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے سیکٹر کمانڈرز اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی، جن کے مطابق مغوی ایف آئی اے یا سی ٹی ڈی کی حراست میں نہیں۔

وزارتِ دفاع کے لاء افسر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید وقت مانگا۔ وزارتِ دفاع کے نمائندہ نے کہا کہ انہیں نوٹس گزشتہ روز موصول ہوا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 24 جون کو ہو گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...