Home سیاست انتظار حسین پنجوتھا کی بازیابی سے متعلق سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

انتظار حسین پنجوتھا کی بازیابی سے متعلق سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظار حسین پنجوتھا کی بازیابی سے متعلق سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 21 اکتوبر کو ہو گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتظار حسین پنجوتھا حساس ادارے کی تحویل میں نہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اس کیس میں پولیس کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن فوکل پرسن فیصل چودھری ایڈووکیٹ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

عدالت نے انتظار حسین پنجوتھا کی فوٹیجز وکیل درخواست گزار کیساتھ شیئر کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ انتظار پنجوتھا کی لوکیشن ٹریس کرنے کے لیے آئی بی کو خط لکھا گیا ہے، آئندہ سماعت سے قبل آئی بی سے رپورٹ لیکر عدالت میں پیش کی جائے۔

Share
Related Articles

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی:امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔جیل ذرائع کے مطابق...

بی این پی کامستونگ میں 20 روزسے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے مستونگ لک پاس پر...