Home sticky post 5 سال2025 پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال تبدیلی کا سال تھا،سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نئے سال کی آمد پر خصوصی تہنیتی پیغام

سال2025 پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال تبدیلی کا سال تھا،سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نئے سال کی آمد پر خصوصی تہنیتی پیغام

Share
Share

واشنگٹن :امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے 2026 کی آمد کے پر مسرت موقع پر پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے مبارکباددی ہے۔نئے سال کی آمد پر خصوصی تہنیتی پیغام میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ 2025 پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال تبدیلی کا سال تھاتقریبا آٹھ دہائیوں پر محیط پاک امریکہ تعلقات میں گذشتہ سال نمایاں مثبت تبدیلی رونما ہوئی ۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ پاک امریکہ دیرینہ تعلقات کو طویل مُدتی تعلقات میں ڈھالنے کے لئے آئی ٹی، معدنیات، توانائی، اور سیاحت سمیت متعدد نئے شعبہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دوطرفہ مفادات میں نئے شعبہ جات میں شراکت داری وقت کی کسوٹی پر پورا اترے گی۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ 2025 میں دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے مابین متعدد روابط قائم ہوئے بڑی آبادی کے حامل دنیا کے دو بڑے ملکوں کے مابین دیرپا تعلقات کے قیام کے حوالے سے عوامی سطح پر اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دیرپا اور پائیدار تعلقات کے حصول کے لئے قابل عمل لائحہ عمل پر یکسوئی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سفیرپاکستان نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کی مزید بہتری کے حوالے سے آئندہ سال انشا اللہ ان دنوں ہم اپنی کامیابیوں کا جائزہ لے رہے ہوں گے میری طرف سے پاکستانی امریکی کمیونٹی اور امریکی قوم کو نیا سال 2026 مبارک ہو۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...