Home نیوز پاکستان سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ،مقدمہ درج

سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ،مقدمہ درج

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں شفٹ کیا گیا تھا، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے بتایا کہ 2 نئے کمپیوٹر موجود نہیں ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ نئے کمپیوٹرز میں سی پی یو اور ایل سی ڈی شامل تھی، سی سی ٹی وی میں 2 ملازمین فیصل اور زاہد مشکوک نقل و حرکت کرتے دیکھے گئے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...