Home تازہ ترین مشکلیں ہیں، تکالیف ہیں مگر یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں ، ملک کو مسائل سے نکالیں گے، صدر آصف زرداری

مشکلیں ہیں، تکالیف ہیں مگر یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں ، ملک کو مسائل سے نکالیں گے، صدر آصف زرداری

Share
Share

گڑھی خدا بخش:صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سپرپاور ہے تو اللہ تعالی ہی سپرپاور ہے، مشکلات ہیں مگر میرے لیے نئی نہیں ہیں، مشکلات سے پاکستان کونکالیں گے۔ہم جو بھی کام کریں گے اس کے لیے عوام کو اور اس دھرتی کو جواب دہ ہیں۔

گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت آصف علی زرداری نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگرآج میں دوبارہ صدر ہوں تو یہ آپ کی دعائیں، بی بی کی دعائیں، اور پارٹی کی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 45 سالہ بعد بھٹو صاحب کا فیصلہ ریورس کرواکر ثابت کردیا کہ وہ ایک عدالتی قتل تھا، اور اب اسے عدالتی قتل ہی سمجھا جائے گا۔

صدرمملکت نے کہا کہ ہم نے گڑھی خدا بخش کی دھرتی کی قسم کھائی ہوئی ہے کہ ہم جو بھی کام کریں گے اس کے لیے عوام کو اور اس دھرتی کو جواب دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو بچانا ہے، اگر کوئی سپرپاور ہے تو اللہ تعالی ہی سپرپاور ہے، جس پر ہم یقین رکھتے ہیں۔ اور انشااللہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور آپ کی دعاؤں سے ہم ان مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ کو خوش خبریاں دیں گے۔ یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، ہم ہر چیز کو سنبھالیں گے اور ہرچیز کو ٹھیک رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاں مشکلیں ہیں، تکالیف ہیں مگر یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے، آپ سے بھی کہتا ہوں کہ کوئی پروا کرنے کی ضرورت نہیں، ان سب ( مشکلات سے) کو میں دیکھ لوں گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ نہ آپ کا پانی کہیں جائے گا، نہ آپ کی گیس کہیں جائے گی، سب آپ کو ملے گا، جو آپ کا حق ہے، جو دوسرے صوبے کا حق ہےوہ ان کو ملے گا۔

خطاب کے آخر میں صدرمملکت کے نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے جدید چیزیں ہورہی ہیں، مگر وہ سب انسان کو، آپ کو اور پارٹی کو فائدہ دیں گی۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...