Home سیاست الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں،الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے،نگران وزیراعظم

الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں،الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے،نگران وزیراعظم

Share
Share

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہناہے کہ انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے جو نگران حکومت خوش اسلوبی سے انجام دے گی، عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کے لیے آئینی تقاضے پورے کرچکا ہے، الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں، انتخابات کے دوران عالمی مبصرین بھی پاکستان آئیں گے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح رہی ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہے ہیں، اقتصادی اعشاریوں کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے معاشی اصلاحات ضروری ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، خطے کی صورتحال میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے، چین کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے غیر قانونی طور پر آنے والوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان میں جو بھی آئے گا وہ قانونی دستاویزات کے ساتھ داخل ہو گا۔

نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...