Home سیاست مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا،بانی پی ٹی آئی

مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا،بانی پی ٹی آئی

Share
Share

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر رہا ہے، جن کو لایا جا رہا ہے وہ ملک کے سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں، مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا، ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا، دھاندلی زدہ انتخابات کا معیشت پر برا اثر پڑے گا، میں کہتا رہا کہ ازاد اور شفاف انتخابات واحد حل ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی انہیں تین جماعتوں کے علاوہ سب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے، دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ کو لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر رہا ہے، جن کو لایا جا رہا ہے وہ ملک کے سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں، مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا، ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کے پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر ہم جان گئے تھے کہ الیکشن جیت گئے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں، عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے، جب رزلٹ رکنا شروع ہوئے تو یقین ہو گیا کہ پی ٹی آئی جیت گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز ہیں اور یہ ڈالر بیرون ملک مقیم پاکستانی بھیجتے ہیں، جیل میں کسی بھی اعلیٰ سرکاری عہدے دار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہو رہا، بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں، ہم انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے، اب پتہ چل گیا کہ ہم آر اوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا، اس پر غور کروں گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لیے میں نے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...