Home سیاست ملک میں جنگل کا قانون ہے، جنگل کے قانون کے باعث ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی،بانی پی ٹی آئی

ملک میں جنگل کا قانون ہے، جنگل کے قانون کے باعث ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی،بانی پی ٹی آئی

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کا کہنا ہے کہآئی ایم ایف کے قرض سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئے گی، تنخواہ دار اور غریب آدمی مارا جائے گا، سرمایہ کاری نہ آنے سے قرض اور غربت بڑھے گی، یہاں جنگل کا قانون ہے، بہاولنگر میں طاقتور نے پھینٹی بھی لگائی اور معافی بھی منگوائی۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئی ہیں، بہاول نگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹی لگائی گئی بعدازاں وائسرائے نے کہا کہ یہ ہمارے بھائی ہیں، ایسا سلوک بھائیوں سے نہیں غلاموں سے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور نے پھینٹی بھی لگائی اور معافی بھی منگوائی یہ سب جنگل کا بادشاہ کر رہا ہے اور ملک میں جنگل کا قانون ہے، جنگل کے قانون کے باعث ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی، بادشاہ چاہتا ہے تو نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہوجاتے ہیں اور جب بادشاہ چاہتا ہے تو پانچ دن میں ہمیں تین کیسز میں سزا دے دی جاتی ہے، ملک میں وہ قانون ہے جو جنگل کا بادشاہ چاہتا ہے اور بہاول نگر واقعہ سے یہ ثابت ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں نہ آئین کی حکمرانی ہے، نہ قانون کی اور نہ جمہوریت کی، قرض لینے سے معیشت اور کرنسی مستحکم نہیں ہوسکتی، آئی ایم ایف کے قرض سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئے گی، تنخواہ دار اور غریب آدمی مارا جائے گا، سرمایہ کاری نہ آنے سے قرض اور غربت بڑھے گی، جنگل کے قانون سے ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی، بہاول نگر واقعہ بتاتا ہے کہ ملک کے حالات کیا ہیں۔

سماعت کے اختتام پر عمران خان نے جج ناصر جاوید رانا سے کہا کہ میری بیوی کی طبعیت خراب ہے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اینڈوسکوپی ٹیسٹ نہیں کروایا جارہا، چھ سال سے میری بیوی بیمار نہیں ہوئی اور چار ہفتے سے بیمار ہے مگر مکمل طبی معائنہ نہیں ہو رہا، میری بیوی کی صحت کا معاملہ سیریس ہے اس کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا جائے ظاہری معاننہ سے کچھ معلوم نہیں ہو سکتا ٹیسٹ ہوں گے تو حقائق سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے اس سب کے پیچھے کون ہے، حکومت سے خطرہ ہے حکومتی ڈاکٹروں پر اعتماد نہیں کرسکتے، عدالت ڈاکٹر عاصم یونس سے معائنہ کروانے کا حکم دے اور عدالت ڈاکٹر عاصم کو طلب کرے ان سے بشری بی بی سے متعلق رائے لے۔

بانی پی ٹی آئی کے مطالبے پر جج ناصر جاوید رانا نے کل بارہ بجے ڈاکٹر عاصم یونس سے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...