Home کھیل ایشیا کپ،بھارت کیخلاف شاہینوں کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا امکان

ایشیا کپ،بھارت کیخلاف شاہینوں کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا امکان

Share
Share

کولمبو: ایشیا کپ سپر فور کے دوسرے میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ میں کل پاک بھارت میچ سے پہلے کولمبو میں آج موسم صاف ہے اور شہر میں تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے۔

کولمبو میں آج مسلسل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے مگراس وقت تک کولمبو میں مطلع صاف ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم واحد سیشن میں ٹریننگ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان ہے۔

بھارت کے خلاف آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ رہ سکتے ہیں، فہیم کو بنگلادیش کےخلاف میچ میں محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ آج ٹریننگ سیشن کے بعد حتمی الیون کا فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں سے پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے حامی بھرلی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارشوں کے تناظر میں متعدد بار اعتراضات اٹھائے تھے جس کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا۔

اگر کل پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...