Home سیاست آئینی ترامیم پر کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لائیں، شیری رحمان

آئینی ترامیم پر کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لائیں، شیری رحمان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمیشہ ہماری ملاقات بہت اچھی رہتی ہے، کوشش ہے کہ اتفاق رائے پیدا کریں۔

پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمیشہ ہماری ملاقات بہت اچھی رہتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اتفاق رائے قائم کریں، اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت اور جوڈیشل ریفارمز پر بات ہورہی ہے، ملاقات سے آگے بھی بات چلے گی، سیاست میں یہی ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن سمیت سب اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا کہہ رکھا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ کوشش ہے کہ خصوصی کمیٹی میں تمام معاملات رکھیں، ہم ہر سیاسی جماعت کے ساتھ ملاقاتیں کررہے ہیں، ہماری کوشش ہے سب کو جتنا جلد ہوسکے ایک پیج پر لائیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف سے سیر حاصل گفتگوہوئی، میثاق جمہوریت کے حوالے سے میاں نوازشریف کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے اور یہ بات چیت 25 تاریخ کے بعد بھی جاری رہ سکتی ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...