Home سیاست میثاق جمہوریت کے مطابق آئینی عدالت کے قیام کی کوشش ہے، شیری رحمان

میثاق جمہوریت کے مطابق آئینی عدالت کے قیام کی کوشش ہے، شیری رحمان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کے مطابق آئینی عدالت کے قیام کی کوشش ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں اے این پی اور مسلم لیگ (ق) سے مشاورتی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آئین کا خالق پارلیمان ہے، کوشش ہے 2006 کے میثاق جمہوریت کے مطابق آئینی عدالت کا قیام ہو۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں برسوں مقدمے لگے رہتے ہیں جس سے زیر التوا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان اپنا حق منوانے کے لیے کیوں کچھ نہ کرے؟ ہماری کوشش ہے کہ آئینی ترامیم کا عمل فرد واحد کےلیے نہ ہو۔ چاہتے ہیں وفاقی آئینی عدالت میں صوبوں کی بھی نمائندگی ہو۔

انکا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں، اپنے اتحادیوں کو آن بورڈ لے رہے ہیں۔ وکلا اور سول سوسائٹی سے بھی اس سے متعلق ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ شراکت داری کے دائرے کو وسیع کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہم سب کو ساتھ کر چل رہے ہیں۔ یہ تاثر نہ پیدا ہو کہ رات کے اندھیرے میں چور دروازے سے بل لایا جائے، یہ ہمارا طریقہ نہیں۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے،دوبارہ غور کرے، مذاکرات نہ چھوڑے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

قانون سازی سوشل میڈیا کیلئے ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم...

وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، سب حیران رہ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری...

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...