Home نیوز پاکستان غزہ پر اسرائیلی حملے سے پوری دینا میں بے چینی ہے، کوئی آواز اٹھانے والا نہیں،مشعال ملک

غزہ پر اسرائیلی حملے سے پوری دینا میں بے چینی ہے، کوئی آواز اٹھانے والا نہیں،مشعال ملک

Share
Share

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے نسل کشی کی جارہی ہے، غزہ پر اسرائیلی حملے سے پوری دینا میں بے چینی ہے۔ کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔بھارت نے امن کا راستہ چھوڑ کر ظلم کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔

معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کل جماعتی حریت کانفرنس قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے نسل کشی کی جارہی ہے، غزہ پر اسرائیلی حملے سے پوری دینا میں بے چینی ہے۔ کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت نے کینیڈا میں سکھوں کو ٹارگٹ کیا، کشمیریوں کے گھروں اور جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے جنگل کا قانون لاگو کر رکھا ہے، الیکشن میں بھارت نے مزید اسٹنٹ وار کرنا ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی وار کرائم ہو رہے ہیں، یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں رکھا گیا، یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ پر چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، فلسطین اور کشمیر کو ٹیبل پر حل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ آگ پوری دنیا میں پھیل رہی ہے، کشمیریوں نے بھارتی ٹارچر کے باوجود ہمیشہ پرامن جدوجہد کی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...