Home نیوز پاکستان پاسپورٹ ری نیو نہ ہونے پر چین میں تعلیم حاصل کرنیوالے سیکڑوں طلبا کا مستقبل تاریک ہوگیا

پاسپورٹ ری نیو نہ ہونے پر چین میں تعلیم حاصل کرنیوالے سیکڑوں طلبا کا مستقبل تاریک ہوگیا

Share
Share

اسلام آباد: چین میں تعلیم حاصل کرنے والے سیکڑوں پاکستانی طلبہ کا مستقبل تاریک ہو گیا، پاسپورٹ رینیول نہ ہونے پر ایڈوائزر نے چائنا چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

ہائر ایجوکیشن کے لیے جانے والے سیکڑوں طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، طلبہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے تین ہفتوں میں آن لائن پاسپورٹ رینیول کرنا ہوتا ہے، پاسپورٹ کی رینیول نہ ہونے سے ہماری سکالرز شپ ختم ہو جائیں گی،

طلبہ کا کہنا ہے کہ امیگریشن طلبہ کے پاسپورٹ کو ریجیکٹ کر رہی ہے، ہماری تعلیم مکمل نہیں ہوئی اور پاکستان واپس جانا پڑ رہا ہے، پاکستان آکر پاسپورٹ بنوانے کے بعد ویزا لگواتے لگواتے تعلیم کا بڑا ہرج ہو گا۔

انہوں نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں، ہمارے پاس چائنا سے واپسی ٹکٹ کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...