Home نیوز پاکستان ‎سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرزکے لئے بڑی خبر آگئی

‎سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرزکے لئے بڑی خبر آگئی

Share
Share

اسلام آباد(محمد فہیم)سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کے لئے اچھی خبر آ گئی، سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے پاکستان کے پرانے پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام ایم ایس (ماسٹر آف سرجری) اور ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) کو تسلیم کرلیا۔

ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (اے یو پی ایس پی) کی کاوشوں سے یہ اقدام ممکن ہوا ہے جس نے خلیجی خطے میں پاکستانی میڈیکل ڈگریوں کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کام کیا۔

ریاض میں سعودی کمیشن برائے ہیلتھ اسپیشلٹیز کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پر یہ فیصلہ ہوا جس کے نتیجے میں سینئر رجسٹرار کے زمرے میں ایم ڈی اور ایم ایس پروگرام کی بحالی ہوئی۔

اب ایم ڈی اور ایم ایس کی ڈگری سینئر رجسٹرار کی کیٹیگری میں آئے گی اور اس سے ان ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز کے عہدہ، تنخواہ اور مراعات میں اضافہ ہوگا۔

2016 سے اب تک کوششوں کے بعد بالآخر ان ڈگریوں کو تسلیم کر لیا گیا ہے ایم ڈی ایس (ڈینٹسٹری) کو پہلے ہی تسلیم کیا جا چکا ہے اور اب اس اقدام سے سعودی عرب میں کام کرنے والے تین ہزار ڈاکٹرز مستفید ہو سکیں گے۔

ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی یہ جیت اور فخر کی بات ہے اور اس سے بیرون ممالک میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ڈاکٹروں کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوگا کیونکہ پاکستان کے میڈیکل شعبہ کی قابلیت اور ٹریننگ کو بیرون ممالک کے طبی ماہرین خود سراہتے اور تسلیم کرتے ہیں۔

نمائندہ اے یو پی ایس پی ڈاکٹر اسد نور مرزا کا کہنا ہے کہ فیصلے سے پاکستان کے ماہرین اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز سعودی عرب میں ڈاکٹروں کے بہترین درجے میں خدمات انجام دینے کے قابل ہوں گے، سعودی عرب میں تین ہزار پاکستانی ڈاکٹرز اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ پہلے یہ تعداد چار ہزار تھی لیکن اب ایک ہزار ڈاکٹرز مایوس ہو کر واپس لوٹ آئے تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...