Home سیاست فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے،محمود خان اچکزئی

فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے،محمود خان اچکزئی

Share
Share

اسلام آباد: اپوزیشن گرینڈ الائنس اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا افواج سے کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی الائنس کسی ادارے کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے بنایا گیا، کوئی بھی ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چل سکتا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کے مختصر اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں یہ الائنس کسی ادارے کے خلاف نفرت پھیلانے کیلئے نہیں بنایا بلکہ پاکستان کو بچانے کے لیے بنایا گیا ہے کیونکہ ملک اس وقت خطرناک ترین دور سے گزر رہا ہے اور اسے بحرانوں سے اجتماعی سوچ کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جب تک آئین کے دائرے میں نہیں چلے گا، پارلیمنٹ پالیسیوں کا منبع نہیں ہوں گی تب تک مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا افواج یا ایجنسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی ملک بھی ایجنسیوں کے بغیر نہیں چل سکتا تاہم ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ فوج آئینی دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس میں ہر جماعت کا ایک نمائندہ موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی کے نمائندے کو کوآرڈینیٹر بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ہم نے ملک بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گرینڈ الائنس کا پانچ مئی کو کراچی میں جلسہ ہوگا پھر دس مئی کو فیصل آباد میں پنڈال سجائیں گے۔ تمام جگہوں ہر جلسوں کی تیاری کی ہدایت کر دی گئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تعاون ہونا چاہیے، لیکن میں کہتا ہو آئیے دو دو نمائندے منتخب کریں اور بیٹھ کر بات کریں، تحریک انصاف سے میں نے بات نہیں کی لیکن میں انہیں آمادہ کر لوں گا کیونکہ ملک کے تمام فیصلے اور پالیسیاں پارلیمنٹ میں بننی چاہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...