Home سیاست ملک میں کوئی شک نہیں نیچے سے اوپر تک کرپشن ہے،گورنر پنجاب

ملک میں کوئی شک نہیں نیچے سے اوپر تک کرپشن ہے،گورنر پنجاب

Share
Share

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ جب تک سزا اور جزا کا عمل بہتر نہیں کیا جاتا بہتری نہیں ہوگی، کوئی شک نہیں نیچے سے اوپر تک کرپشن ہے۔ملک کی موجودہ صورتحال ہمیشہ کی طرح مشکلات کا شکار ہے۔

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کو بجلی اور گیس نہیں مل رہی، کوئی سرمایہ کار بنگلادیش، کوئی دبئی چلا گیا، ملک میں کبھی زراعت پر توجہ نہیں دی گئی۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ کسان بیچارے مہنگی بجلی پر لڑتے ہیں، اپنی مرضی سے سزا اور جزا دینے سے ملک کا نقصان ہوا، جب تک سزا اور جزا کا عمل بہتر نہیں کیا جاتا بہتری نہیں ہوگی، کوئی شک نہیں نیچے سے اوپر تک کرپشن ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بڑے منصوبوں پر کروڑوں کھا لئے جاتے ہیں اور ثابت ہی نہیں کیا جاسکتا، احتساب کا قانون ایسا ہونا چاہئے جج، جرنیل، سیاست دان جو بھی ہو اسے سزا ملنی چاہئے، سزا اور جزا کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں لوگوں کو چوراہوں پر لٹکایا گیا، ہماری خواہش ہے یہ ملک ہمارے سامنے ہی ٹھیک ہوجائے، زراعت کی ریسرچ کے لئے جو بجٹ دیا جاتا ہے وہ جیبوں میں چلا جاتا ہے، میری رائے میں بے لاگ احتساب کی ضرورت ہے، جب تک 50 سے100 لوگ مثال نہیں بنیں گے ملک ٹھیک نہیں ہوگا۔

سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں، جب وہ انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان میں لوگ منہ کھول کر بیٹھے ہوتے ہیں، اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کرنے سے پھر بھاگ جاتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...