Home سیاست مراد سعید سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں اس نے سیاسی اختلافات کو ذاتی مخالفت میں تبدیل کردیا،احسن اقبال

مراد سعید سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں اس نے سیاسی اختلافات کو ذاتی مخالفت میں تبدیل کردیا،احسن اقبال

Share
Share

اسلام آباد: مراد سعید پر ہتک عزت کے دعوے میں احسن اقبال کا بیان قلم بند ہوگیا ساتھ ہی ان پر مراد سعید کے وکیل کی جرح بھی ہوگئی، احسن اقبال نے کہا کہ میری مراد سعید سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں اس نے سیاسی اختلافات کو ذاتی مخالفت میں تبدیل کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے مراد سعید کے خلاف دائر ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جج حسینہ ثقلین کے روبرو ہوئی۔ احسن اقبال نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا اور ان پر جرح بھی مکمل ہوگئی۔

 

جرح کے دوران مراد سعید کے وکیل نے نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ ریفرنس کا حوالہ دیا اس پر احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ ریفرنس سے بری کرچکی۔

مراد سعید کے وکیل کے پوچھا کہ ایف آئی اے آپ کے خلاف ملتان سکھر موٹروے پراجیکٹ میں انکوائری کرتی رہی ہے؟ احسن اقبال نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی آگاہی نہیں، آپ کے موکل کی طرف سے ملتان سکھر موٹروے پراجیکٹ کے حوالے سے الزام لگایا گیا ہے۔

وکیل نے پوچھا مراد سعید کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی تھی؟ اس پر کہا کہ مراد سعید نے سیاسی اختلافات کو ذاتی مخالفت میں تبدیل کردیا۔

مراد سعید کے وکیل نے کہا کہ صرف ایک پریس کانفرنس میں سکھر موٹروے پراجیکٹ میں کرپشن کا ذکر کیا اس پر احسن اقبال نے کہا کہ مراد سعید کی جانب سے ایک نہیں بلکہ متعدد پریس کانفرنسز کی گئیں۔

وکیل مراد سعید نے پوچھا کہ آپ نے ایک پریس کانفرنس کی بنیاد پر مراد سعید کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا؟ احسن اقبال نے جواب دیا کہ ہاں! 8 فروری 2019ء کی پریس کانفرنس کی بنیاد پر دعویٰ دائر کیا ہے، میرے دعویٰ دائر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مراد سعید اس وقت ایک وفاقی وزیر تھے، ایک وفاقی وزیر سے ایسے الزامات کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

وکیل نے پوچھا کہ مراد سعید نے پریس کانفرنس میں کہاں بولا کہ آپ نے 70 ارب روپے کی رشوت وصول کی؟ پریس کانفرنس کی ٹرانسکرپٹ میں لفظ ٹیکہ استعمال ہوا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں نے نیوز رپورٹس نہیں لکھی، نیوز رپورٹس مراد سعید کی پریس کانفرنس کی بنیاد پر بنی ہیں، میں نے نیوز پیپرز مینجمنٹ سے پوچھا، نیوز پیپرز نے پریس کانفرنس کی بنیاد پر رپورٹس شائع کیں، میں نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر کہا تھا کہ میں نے کرپشن کے حوالے سے حلف دے رہا ہوں اور یہی الفاظ مراد سعید کو بولے کہ وہ بھی حلف لیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...