Home سیاست فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں، مصدق ملک

فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں، مصدق ملک

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کم ہورہی ہے اور ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے، ملک آگے بڑھ رہا ہے اور لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا فوکس اس وقت کسانوں پر ہے، آئی ٹی سیکٹر میں ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ ہے، ملک میں استحکام آرہا ہے، معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے۔

سینیٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ ملک میں سختی کے بعد بہتری کی گنجائش پیدا ہورہی ہے تو اس میں کیا برا ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ جس شخص نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرایا، وہی ایس سی او کانفرنس سے پہلے کنٹینرز لگوارہا ہے، اگر کوئی آجائے گا اور سرمایہ کاری کرے گا تو آپ آگ کس کو لگانا چاہتے ہیں، یہ خاص وقت آپ کے پاس کیوں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے، ملکی معیشت ترقی کرے تو عام آدمی کو روزگار ملے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...