Home نیوز پاکستان خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی

خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی

Share
Share

پشاور: خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت شدید ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی ہے، فنڈز نہ ہونے کے باعث ادویات کی خریداری کے لیے تاحال کوئی آرڈر نہیں دیا گیا۔

ڈی جی ہیلتھ نے سیکریٹری ہیلتھ کو ہسپتالوں کے مالی مشکلات سے آگاہ کر دیا ہے، ادویات کی قلت دور کرنے کے لیے 9 ارب روپے فوری درکار ہیں ، ادویات کی خریداری کی مد میں 2.67 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، بقایات اور اضافی 6 ارب روپے جاری کیے جائیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ خزانہ نے 2022-23 میں 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کا بجٹ دیا، 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کے بجٹ سے ادویات کی قلت ختم نہیں ہو سکتی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...