Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان مصالحت نہ ہونے کی بہت سی وجوہات تھیں،صدرعارف علوی

چیئرمین پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان مصالحت نہ ہونے کی بہت سی وجوہات تھیں،صدرعارف علوی

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی بہت سی وجوہات تھیں۔ نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے تاہم حکومتوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں کہ احتجاج پر تشدد ہوجائے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم سے زیادہ تر سرکاری امور کے سلسلے میں ہی رابطہ ہوتا ہے۔ عمران خان وزیراعظم تھے تو ان سے بھی ذاتی معاملات پر کم بات ہوتی تھی۔

صدر علوی نے کہا کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت نہ ہونے کی بہت سی وجوہات تھیں جن کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں اور بحیثیت صدر عدلیہ پر یقین رکھتا ہوں۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ شفاف اور قابل اعتماد الیکشن کے لیے ضروری ہے ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ ملے۔ نوازشریف یا جو بھی منتخب ہو کر آئے گا عہدے کے تقاضے کے مطابق اس سے حلف لینے کی ذمہ داری پوری کروں گا۔

الیکشن سے قبل کنگز پارٹی سے متعلق باتوں پر صدر علوی نے کہا کہ اس بارے میں بات نہیں کروں گا کیونکہ اس سے صدر کا منصب متنازع ہوجائے گا۔تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے تاہم حکومتوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں کہ احتجاج پر تشدد ہوجائے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے فیصلے پر دنیا اور افغان حکومت سے بات چیت کے نتیجے میں نظر ثانی ہوسکتی ہے تاہم یہ فیصلہ وہ فورم ہی کرے گا جہاں اس کا فیصلہ ہوا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...