Home sticky post 2 اے آئی انفراسٹرکچرمیں 500ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،صدر ٹرمپ

اے آئی انفراسٹرکچرمیں 500ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،صدر ٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی انفراسٹرکچرمیں 500ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، بہت جلد امریکا میں اے آئی انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کریں گے، میرے الیکشن جیتنے سے ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری آئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لاس اینجلس میں آگ سے بہت نقصان ہوا، کیلی فورنیا میں پانی کی دستیابی سے متعلق آرڈر جاری کروں گا، امریکا کوچین سمیت کئی ممالک کے ساتھ مسابقت کا سامنا ہے، چینی مصنوعات پر10فیصد اور میکسیکو پر25 فیصد ٹیرف عائد کیا جارہا ہے۔
امریکی صدر کا مزیدکہنا تھاکہ یکم فروری سے ان ممالک کی اشیا پرنیا ٹیرف لاگو ہوجائے گا، چین، کینیڈا اور میکسیکو سے امریکا میں لاکھوں لوگ اور منشیات آرہی ہے، جس نے کئی گھر تباہ کر دیئے ہیں، سابق صدر پر تنقید کرتے ہوئے بولے بائیڈن نے اپنی فیملی اور مجرموں کو معافی دی۔
ان کا کہنا تھاکہ اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یوکرین کی جنگ شروع ہی نہ ہوتی، چینی صدر سے کہا ہے یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں، روسی صدر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے کہ روس پر پابندیاں عائد کروں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک کے مالک سے ملاقات کی ہے، کوئی ٹک ٹاک کو خرید لے اور آدھی آمدنی امریکا کو دے، ایلون مسک اگر ٹک ٹاک خریدنا چاہیں گے تو ڈیل کرا دوں گا۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...