Home Uncategorized مائیکل جیکسن کو سامنے دیکھ کر بےہوش ہونے لگا تھا، امیتابھ بچن کا انکشاف

مائیکل جیکسن کو سامنے دیکھ کر بےہوش ہونے لگا تھا، امیتابھ بچن کا انکشاف

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ جب اُنہوں نے پہلی بار عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کو اپنے سامنے دیکھا تھا تو وہ بےہوش ہونے لگے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیزن 16 کی حالیہ قسط میں مقبول گلوکار مائیکل جیکسن سے اپنی ملاقات کا قصہ سُنایا۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ کئی سال پُرانی بات ہے، میں نیویارک کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا کہ ایک دن میرے کمرے کے دروازے پر دستک ہوئی، جب میں نے دروازہ کھولا تو باہر مائیکل جیکسن کھڑے تھے۔

لیجنڈری اداکار نے کہا کہ میں پہلی بار مائیکل جیکسن کو اپنے سامنے دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا اور میں تقریباََ بےہوش ہونے لگا تھا کیونکہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ مائیکل جیکسن میرے سامنے کھڑے ہیں لیکن پھر میں نے خود کو پُرسکون کیا اور گلوکار سے ‘ہیلو’ کیا۔

مزید پڑھیں: مائیکل جیکسن پر موت کے وقت 500 ملین ڈالر قرضہ تھا، رپورٹ میں انکشاف

اُنہوں نے کہا کہ مائیکل جیکسن نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ میرا (مائیکل جیکسن) کمرہ ہے؟، جب میں نے اُنہیں بتایا کہ یہ آپ کا نہیں بلکہ میرا کمرہ ہے تو اُنہیں احساس ہوا کہ وہ غلطی سے غلط کمرے میں آگئے ہیں۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ بعدازاں، مائیکل جیکسن نے اپنے کمرے میں جاکر کسی کے ہاتھ مجھے ملاقات کا پیغام بھیجا، پھر ہم نے بیٹھ کر کافی بات چیت کی۔

اداکار نے مائیکل جیکسن کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ بے پناہ شہرت کے باوجود ناقابل یقین حد تک عاجز اور مہربان شخصیت کے مالک تھے۔

خیال رہے کہ مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو مداحوں سے بچھڑ گئے تھے لیکن ان کے گانوں نے آج بھی مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...