Home sticky post 3 تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جو اپنے مقررہ وقت 8 بجے شروع ہوگا، میچ سے قبل گراؤنڈ میں ڈینگی سپرے بھی کیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ دوسرا میچ ہمارے لیے اہم تھا،دوسرے ٹی 20 میں ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ابرار احمد اور نسیم شاہ کو آرام کرایا گیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ قومی کرکٹر عثمان طارق ٹی 20 میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں مہمان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے تھی، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز ٹیم کے 195 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19ویں اوور میں 139رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

اِسی طرح لاہور میں جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں کے ہرا کر سیریز1-1برابر کرلی تھی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...